ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹریفک جام ہونے کی طرح ہے پارلیمنٹ میں رکاوٹ پیدا ہونا:جاوید اختر

ٹریفک جام ہونے کی طرح ہے پارلیمنٹ میں رکاوٹ پیدا ہونا:جاوید اختر

Fri, 25 Nov 2016 10:32:10    S.O. News Service

نئی دہلی،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا کے سابق رکن جاوید اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں رکاوٹ پیدا ہونا ٹریفک جام ہونے کی طرح ہے اور وہاں ممبران غلط سمت سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں یا ٹریفک سگنل توڑتے ہیں جس کی وجہ سے افراتفری پیدا ہوتی ہے ۔انہوں نے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے لئے ایک دوسرے پر انحصار کرنے یا ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اختر نے کہا کہ میں بائیں جانب گاڑی چلا رہا ہوں، آپ دائیں طرف چلا رہے ہیں اور اگر آپ شریف آدمیہیں تو سگنل دیکھنے پر آپ رک جاتے ہیں،کیونکہ اگر آپ دائیں طرف گاڑی چلا رہے ہیں، تو یا تو آپ کسی سے ٹکرا جائیں گے یا کسی کو ٹکر مار دیں گے یا آپ ٹریفک میں خلل ڈال دیں گے اور خود کو بھی پھنسا لیں گے۔یہ تبصرہ اختر نے کیا’’وائٹ آفٹرمنی اینڈ فیم‘‘ نام کی کتاب کے اجراء کے موقع پر کیا ہے۔اس کتاب میں مصنفہ سونیا گولانی نے ملک کے کچھ سابق فوجیوں کے ساتھ شدید مذاکرات کی سیریز کے ذریعے اچھی زندگی کے پیمانے پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

سونیا نے اختر سے پوچھا کہ پارلیمنٹ میں اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے پر شہریوں کو آخر کیا ملتا ہے کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں کام ہی نہیں ہو پاتا اور یہ بار بار متاثر ہوتا ہے،اس کے جواب میں اختر نے کہا کہ صحیح کہا۔راجیہ سبھا میں اختر کی مدت اس سال کے آغاز میں ختم ہو گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام ٹریفک جام ہونے کی طرح ہے،افراتفری کی صورتحال ہے کیونکہ یہ کچھ اس طرح ہے کہ پارلیمنٹ میں لوگ غلط سمت سے آگے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹریفک سگنل توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بہت سے دیگر موضوعات پر بات بھی کی، جیسے کہ پارلیمنٹ میں ان کا تجربہ کیسا رہا، ایوارڈان کے لئے کیا معنی رکھتاہے، فلموں اور موسیقی پر ان کے خیالات کیا ہیں اور کتنا پیسہ ہونا کافی ہے۔


Share: